لمز اور پنجاب کالجز میں تحقیق و تربیت کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

لمز اور پنجاب کالجز میں تحقیق و تربیت کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

لاہور (پ ر)یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان تحقیق، اساتذہ اور طلبہ کی تربیت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ لمز کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سہیل نقوی جبکہ پنجاب گروپ آف کالجز کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر سہیل افضل نے دستخط کئے۔تقریب میں سکول آف ایجوکیشن کی ایسو سی ایٹ ڈین ڈاکٹر مریم چغتائی، پراجیکٹ ڈائریکٹر الائیڈ سکولز ڈاکٹر شاہد محمود بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پروفیسر سہیل افضل نے کہا تسلسل کے ساتھ اساتذہ کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ وقت کی ضرورت ہے جو اس ایم او یو سے پوری کی جائے گی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر الائیڈ سکولز ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا لمز کے مختلف شعبہ جات میں تحقیق سے فائد اٹھاتے ہوئے اساتذہ سمیت طلبہ کی تربیت کرائیں گے۔تقریب میں پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز ڈاکٹر محمد اصغر، اکیڈمک ہیڈ مصباح رحمن جبکہ لمز یونیورسٹی سے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ ایڈمیشن نزحت کامران ، منیجر مارکیٹنگ اینڈ ایڈمیشن سارہ محمود بھی موجود تھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4