پی آئی اے اور سٹیل مل کی نجکاری ناقابل قبول ہے، ڈاکٹر نوشین حامد

پی آئی اے اور سٹیل مل کی نجکاری ناقابل قبول ہے، ڈاکٹر نوشین حامد

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے پی آئی اے اور سٹیل مل کی نجکاری کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔وفاقی حکومت کی جانب سے پی آئی اے اور سٹیل مل کی نجکاری ناقابل قبول ہے۔نجکاری سے پہلے اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔پی آئی اے اور سٹیل مل کسی دور میں منافع بخش ادارے تھے۔لیکن چند نااہل اور سفارشی لوگوں کی وجہ سے یہ زبوں حالی کا شکار ہیں۔حکومت ان اداروں کے سربراہان کو تبدیل کرتار اہل لوگوں کو لگایا جائے۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان اداروں کی نجکاری ہرگز نہ کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4