عمران خان شادیاں کر کے مصطفےٰ کھر کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں، وارث علی

عمران خان شادیاں کر کے مصطفےٰ کھر کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں، وارث علی

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا وارث علی نارو نے کہا ہے کہ عمران خان شادیاں کر کے مصطفےٰ کھر کا ریکارڈ توڑنا چاہتا ہے اس لئے مظلوم اور کمزور خاندانوں کو چکر میں پھنسا لیتا ہے شادی سنت ہے مگر اس کو مشغلہ بنا لینا خدا کی پکڑ کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔کسی کے خوشحال گھر کو برباد کرنے والے اپنی بھی بربادی کا انتظار کریں۔ ملک میں سیاسی جماعت کا لیڈر بن کر عوام کا تحفظ کرنے کی بجائے ان کو اپنی ضرورت بنا لیا سلام کیخلاف سازش ہے آئندہ الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو ووٹ تو دور کی بات شادیاں کا سوال کر کر کے ان کو منظر انداز کرئیگی وہ وقت ضرور آئیگا جب انصاف میں شامل ہونے والے لوگ نواز شریف ہاؤس کے باہر ن لیگ میں شامل ہونے کے لئے خدا کے واسطے دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔

مریم نواز کو جیل جانے کی بد دعائیں دینے والوں کی اپنے گھر میں رحمت والی اسی بیٹی موجود ہی نہیں شیخ رشید نہ پیر نہ فقیر ان کمراد کیسے پوری ہو سکتی وہ عمران کا درباری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4