ذہنی طور پر امریکہ سے مغلوب لوگ ہم پر مسلط ہیں‘ لیاقت بلوچ

ذہنی طور پر امریکہ سے مغلوب لوگ ہم پر مسلط ہیں‘ لیاقت بلوچ

جلال پور پیر والہ، شجاع آباد (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی یوتھ تحصیل جلال پورکنونشن سے خطاب (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی خارجہ پالیسی ناکام ہونے کی وجہ سے آج ایٹمی پاکستان کی دنیا بھر میں ذلت ہو رہی ہے جس امریکہ کے پاوں چاٹتے رہتے ہیں وہ بھی ہمیں دھمکیاں دیتا ہے ملک میں غربت، مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی بڑھ چکی ہے سرکاری ادارے عوام کے لیے ظلم کے مراکز بنے ہوئے ہیں سٹیٹس کو کے حامی تھانہ کلچر میں تبدیلی نہیں آنے دے رہے ذہنی طور پر امریکہ سے مغلوب لوگ ہم پر مسلط ہیں حکمران طبقہ کرپشن کیسز سے بچنے کے لیے عدلیہ کو دھمکیاں دینے سے بھی گریز نہیں کر رہا۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی آبادی کے 22 کروڑ میں سے 15 سے 35 سال کے نوجوان کل آبادی کا 42 فیصد ہیں جماعت اسلامی نوجوانوں کی دینی و سیاسی تربیت کر رہی ہے یہ نوجوان ہی پاکستان کے حالات کو بدلیں گے اورکرپٹ اور ظالم طبقے کی بالادستی کو توڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی اکٹھے ہو کر ووٹرز کے پاس جائیں گے اور ان کو عوام سے ہونے والی چوری اور ڈاکوں سے آگاہ کریں گے مجلس عمل کی دینی قیادت پاکستانی سیاست میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔کنونشن سے امیر جماعت اسلامی جلال پور زون حکیم اظہار الحق، جماعت اسلامی یوتھ ضلع ملتان کے صدر فرحال احمد ملک، صدر تحصیل جلال پور ڈاکٹر اختر جام، سینئر نائب صدر عابد رسول اور تحریک تبدیلی نظام پاکستان کے سربراہ نواب اقبال بلوچ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔کنونشن کے آغاز میں لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی تحصیل جلال پور کے نومنتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا۔ یوتھ کنونشن میں رہنما جماعت اسلامی میاں منیر بودلہ، آئندہ عام انتخابات میں این اے 153 سے جماعت اسلامی کے امیدوار میاں طاہر بودلہ، سابق امیر جماعت اسلامی تحصیل جلال پور حافظ محمد اسلم ، حکیم خالد محمود، خالد لاشاری، عطااللہ ناصر ایڈووکیٹ، مولانا حبیب اللہ رفیقی، عبدالغفور حیدری، مولانا ظفر بلوچ، محمد حسین سمیت جماعت اسلامی کے کارکنوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد کی شرکت کی دریں اثنا لیاقت بلوچ نے نواحی علاقے چک 81 ایم میں منعقد ہونے والی فکر آخرت کانفرنس کے شرکا سے بھی خطاب کیا۔ دریں اثناء لیاقت بلوچ نے شجاع آباد بارکی حال میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے نو جوان وطن عزیز کا سرمایہ ہیں اس ملک کے قیا م میں نوجوانوں کا اہم کردار ادا کیا اور اب اس ملک کو بچانے کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا موجودہ حکمران اپنے آپ جو بچانے کیلئے نظام عدل اور وطن عزیز کی سالمیت داؤ پر لگا رہے ہیں مگر جب تک علماء مشائخ اور حب الوطن موجود ہیں تب تک وطن عزیز کی سالمیت کو کوئی خطرہ نہیں پہنچا سکتا موجودہ دور میں مظلوم کو انصاف اورغریب کو دو وقت کا کھانہ میسر نہیں مگر حکمران اپنے اثاثے بنانے میں لگے ہوئے ہیں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو کرپشن کے خاتمے کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے لیاقت بلوچ کا شجاع آباد پہنچنے پر کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر ڈاکٹر شبیر حسن بخاری، میاں طاہر ہما بودلہ، میں حامد بودلہ، شیخ محمد ریاض ، ملک طارق رڈ ، چوہدری محمد اسماعیل، احمد حسن حمزئی ودیگر کارکنان موجود تھے

مزید : ملتان صفحہ آخر