سیکرٹری ہیلتھ کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے دورے، ہفتہ صحت کیمپوں کا معائنہ

سیکرٹری ہیلتھ کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے دورے، ہفتہ صحت کیمپوں کا ...

مظفر گڑھ، کوٹ ادو، تونسہ شریف، بہاولپور، راجن پور(نمائندگان) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور جتوئی ، کوٹ ادو، تونسہ ، حاصل پور، یزمان ، احمد پور شرقیہ اور راجن پور ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے دورے کیئے اور ہفتہ صحت کے کیمپوں کا معائنہ (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کیا مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق صوبائی سیکرٹری برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری صحت علی جان خان نے کہا ہے کہ ہفتہ صحت "صحت خدمت صحت عبادت "کی عملی نمونہ ہے مستقبل میں بھی " ہفتہ صحت " کا انعقاد کیا جائیگا یہ بات انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور اور جتوئی میں جاری ہفتہ صحت کے کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، اکٹر شاہد حسین مگسی سی ای اومظفرگڑھ ڈاکٹر اقبال مکول ، ڈاکٹر طارق محمود ڈی ایچ اوز ڈاکٹرفضل حسین ایم ایس علی پور ڈاکٹر سمیع اللہ گٹ ایم ایس جتوئی بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی سیکرٹری نے بتایا کہ صرف دودنوں میں پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی سکریننگ پیشہ وارانہ کارکردگی کی بہترین مثال ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے سیکریٹری صحت کو بتایا کہ گذشتہ دودنوں میں مظفرگڑھ میں مجموعی طور پر آٹھ ہزار چھ سو آٹھ افراد کی سیکریننگ کا عمل مکمل کیا گیا اس دوران کسی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ کیمپس میں روزانہ کی بنیاد پر مفت ادویات ویکسین دیگر لو جسٹک کی فراہمی یقینی بنا ئی جا رہی ہے۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابقسیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب علی جان خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق بنیادی و ثانوی صحت کے شعبہ میں بہتر اقدامات کئے گئے ہیں اور تمام ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،انہوں نے یہ بات تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال کوٹ ادو کے دورہ کے موقع پر کہی، ایم ایس ڈاکٹر اطہر فاروق، سی ای او ہیلتھ ڈ اکٹر شاہد حسین مگسی ،پروجیکٹ ڈائریکٹر عثمان نعیم،پروجیکٹڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر مختیار حسین شاہ، بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تونسہ شریف سے تحصیل رپورٹر کے مطابقسیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارتر ہسپتال تونسہ کا دورہ کیا انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور ہسپتال کی پرانی عمارت کی مرمت کے کام کو بھی اور پرانے زیر مرمت روڈز کا دورہ کیا اور اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹراما سنٹر پر کام شروع ہوگیا ہے پوری ذمہ داری سے کہ سکتے ہیں کہ اگلے ماہ تک ہسپتال کے پچاس فیصد پر جو کام ہورہا ہے وہ دوبارہ فنکشنل کر کے قابل استعمال ہوگا ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں میںآٹھ مزید ایمرجنسی میڈیکل آفیسر تعینات کر رہے ہیں اور اعلی معیار کی ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ ، سٹی رپورٹر کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ علی جان نے تحصیل حاصل پور، یزمان اور احمد پور شرقیہ میں قائم تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتالوں اور ان کی حدود میں واقع بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا اچانک معائنہ کیا۔انہوں نے مراکز صحت میں جاری ہفتہ صحت کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہفتہ صحت کے دوسرے روز اب تک 3387افراد کی ہیلتھ رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے جن میں 353افرادمیں ذیابیطس، 400افرادمیں ہیپاٹائٹس سی اور 67افرادمیں ہیپاٹائٹس بی کی سکریننگ ونشاندہی کی گئی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2509افراد کو ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین لگائی گئی ہے۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹ کے مطابق سیکریٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ پنجاب علی جان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ پر خصوصی اور بھر پور دے رہی ہے اور دور دراز کے اسپتالوں میں تمام سہولیات بتدریج فراہم کی جارہی ہیں۔ صوبہ بھر کے لوگوں کو معیاری اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنا حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ یہ باتیں انہوں نے گذشتہ رات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور و تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جام پور کا دورہ کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ صحت منانے کا مقصد لوگوں میں نہ صرف مختلف بیماریوں سے بچاؤ کا شعور پیداکرنا ہے بلکہ صحت مندمعاشرہ کی تشکیل بھی کرنا ہے۔ ان مواقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ راجن پور، اسسٹنٹ کمشنر جام پور ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈسٹرکٹ اسپتال راجن پورو جام پور، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور میڈ یا نمائندگان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر