عوام ملک کو مسائل میں دھکیلنے والوں کو معاف نہیں کرینگے‘ محمد خان ڈاہا

عوام ملک کو مسائل میں دھکیلنے والوں کو معاف نہیں کرینگے‘ محمد خان ڈاہا

خانیوال (بیو رو نیوز، نمائندہ پاکستان )مسلم لیگ(ن) کے رہنماممبرقومی اسمبلی محمدخان ڈاہا نے کہاکہ عوام ترقی کا سفر روکنے اور ملک وقوم کو مسائل میں دھکیلنے والوں کو معا ف نہیں کریں گے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ(ن) کا مشن ہے اللہ تعالیٰ کے شکر گزار(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ہیں جس نے ہمیں عوا م کی خدمت کا موقع دیا ۔وہ گزشتہ روز وارڈ نمبر37,38جناح کالونی نزد ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبوں کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیااس جرم میں ان کا کڑا احتساب ہورہاہے جبکہ مشرف نے ملک وقوم کو برباد کیا اورزرداری نے کرپشن کے سارے ریکار ڈ توڑے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں سوئی گیس کی فراہمی کادیرینہ مطالبہ تھا جوآج پورا ہوا اس پر ہم اللہ تعالیٰ کے انتہائی شکرگزار ہیں ۔تقریب سے کونسلرز رانا یعقوب اورچوہدری نذیر کمبوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جناح کالونی کاسنگ بنیاد 1985میں حاجی عرفان احمد ڈاہا نے رکھاتھا اورآج ان کے صاحبزادے ممبرقومی اسمبلی محمدخان ڈاہا نے سوئی گیس کی بنیادی سہولت فراہم کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔تقریب سے چوہدری محمدصدیق، اصغرکمبوہ، چوہدری عثمان کمبوہ نے بھی خطاب کیاجبکہ بلدیہ کونسلر ز شیخ فتح علی، چوہدری انور جٹ، ملک یامین، رائے اعظم، چوہدری نو ید الرحمن،ارشاد احمدببی، شیخ شیرمحمد،ا جمل انصاری اورمعززین علاقہ ڈاکٹرجاوید،رمضان رحمانی ،طاہر جٹ،رانا افضال، راناشہباز، ملک افضل اعوان اورعوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر