این ایف سی کے وی سی کی توسیع نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور ایچ ای سی سے جواب طلب

این ایف سی کے وی سی کی توسیع نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور ایچ ای ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ نے این ایف سی انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کی تعیناتی کی توسیع نہیں کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

اورہائیر ایجوکیشن کمیشن سے 6 مارچ کوجوا ب طلب کرلی ہے۔فاضل عدالت میں وائس چانسلر ڈاکٹراخترعلی کالرو نے درخواست دائرکی تھی کہ سال 2012 ء میں درخواست گذارکوصدر پاکستان کی اجازت سے 4 سال کے لئے وائس چانسلرتعینات کیاگیااوربعدازاں مدت ختم ہونے کے بعد یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ نے اکثریت رائے سے مزید4 سال کی تعیناتی کے لئے سفارشات بھجوائیں تاہم صدرمملکت نے ضابطے کے مطابق مذکورہ سفارشات کوواپس بھجوانے یامستردکرنے کی بجائے 2 سال مزیدتعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جو ماہ جون میں ختم ہوجائیں گے جبکہ قانون کے تحت یہ منظوری صرف 4 سال کے لئے دی جاسکتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر