عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کا انجام عبرتناک ہوگا‘ شوکت بسرا

عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کا انجام عبرتناک ہوگا‘ شوکت بسرا

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) اعلیٰ عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کا انجام عبرتناک ہو گا،ملکی وسائل لوٹنے والے نااہل حکمرانوں کا خاتمہ قریب تر ہے ، عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

چکی میں پس رہے ہیں،مگر حکمرانوں کی شاہ خرچیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ہیں،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعا ت پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب شوکت محمود بسرا نے کوٹ ادو کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور سٹیل ملز کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچنے کی سازشیں تیار کی جا رہی ہیں، مگر پاکستان پیپلز پارٹی ہر فورم پر ان اداروں کی نج کاری کے خلاف مزاحمت کرے گی، پارلیمان کی توقیر کو خطرے میں ڈالنے والی نا اہل لیگ اب قومی اداروں کو کوڑیوں کے مول بیچنے اور خریدنے کی سازشوں میں مصروف ہے، نواز شریف او ر ان کا حواری وزیر اعظم ایک ہاتھ سے قومی ادارے بیچ اور دوسرے ہاتھ سے خرید رہے ہیں ،مگر ہم ان کو ایسا ہرگز نہیں کرنے دیں گے اور ہر فورم پر احتجاج کے ذریعے ان اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر