نوجوان نسل کو مقامی ثقافت ‘ ادب کتب بینی سے روشناس کرایا جائے ‘ ڈاکٹر نظام الدین

نوجوان نسل کو مقامی ثقافت ‘ ادب کتب بینی سے روشناس کرایا جائے ‘ ڈاکٹر نظام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر)معاشرے میں امن اور رواداری کے فروغ میں مقامی ثقافت سے لگاؤ سے ہی ناگزیر ہے. ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو مقامی ثقافت ، ادب اور کتب (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
بینی سے روشناس کرایا جائے . ان خیالات کا اظہار پنجاب ایچ ای سی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان ، پنجاب ایچ ای سی ، نیشنل بک فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کے اشتراک سے ہونے والے دوسرے سالانہ ملتان ادبی میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب ہوئے کیا. انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے علاقائی کلچر کو بھی محفوظ کرنے کی ضرورت ے اور آنے والی نسلوں کو بھی اس سے روشناس کرانا ہوگا.وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ثقافت کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے جو صدیوں سے اس کی روایات کو لے کر آرہی ہوتی ہے. ہمیں ہمارا کلچر مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہے جس میں اسلامی کلچر اور مقامی روایات دونوں موجود ہیں. جو کہ اس دنیا کے باقی کلچر ز سے منفرد ہے.بعد ازاں انہوں نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ڈاکٹر رؤف اعظم کے ہمراہ دوسرے ادبی میلہ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقعہ پر سٹالز کا بھی معائنہ کیا . سٹالز میں مقامی ثقافت کے حوالے سے ظروف سازی ، نقاشی ، مصوری ، کڑھائی سلائی ، دست کاری اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر کتاب کا اہتمام کیاگیا . جس میں طلباء طالبات کو رعایتی نرخوں پر کتابیں فراہم کی گئیں.جبکہ معروف وسیبی شاعر شاکر شجاع آبادی نے اپنا کلام سنایا.جسے حاضرین محفل نے خوب سراہا. اس موقعہ پروائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ڈاکٹر رؤف اعظم ، سیکرٹری ملتان ٹی ہاؤس و سینیئر کالم نگار خالد مسعود ، سابق صدر نشین ادارہ فروغ قومی زبان اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد ، ڈائریکٹر جنرل اردو سائنس بورڈ لاہور ڈاکٹر ناصر عباس نیر ، س ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور سے منسلک ڈاکٹرنجیب جمال ، ینیئر تجزیہ نگار سلمان عابد ، صدر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی ، استاد شعبہ پنجاب یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحسن ، چیئرپرسن شعبہ اردو ڈاکٹر قاضی عابد ، سفیر خطاب نیشنل بک فاؤنڈیشن مرتضی نور ، ڈائریکٹر سنٹر فار انٹرنیشنل سٹڈیز ڈاکٹر مقرب اکبر اور پرنسپل آرٹس کالج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ڈاکٹر نصر اللہ ناصر سمیت ملک بھر سے ملتان سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔