لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ، ایس ایچ او تھانہ گلگشت کو مولوی سلطان کے بیٹے کو آج پیش کرنے کا حکم، توہین عدالت کے معاملہ کی سماعت ملتوی
ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہورہائیکورٹ ملتان بینچ نے علی گڑھ سکول کے مقدمہ (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
میں ایس ایچ اوتھانہ گلگشت کومولوی سلطان عالم انصاری کے بیٹے کو آج پیش کرنے اور توہین عدالت کے معاملہ کی سماعت ملتوی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔فاضل عدالت میں سابق صدرہائیکورٹ بارمولوی سلطان عالم انصاری نے درخواست توہین عدالت دائر کی تھی کہ عدالت عالیہ کے احکامات کے باوجودڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر پولیس فورس نے علی گڑھ سکول وکالج کاکنٹرول سنبھال لیا بعدازاں فاضل عدالت کے حکم پر پہنچنیوالے اس کے بیٹے منصورعالم ایڈووکیٹ کو پولیس نے غیرقانونی طورپر محبوس کرلیاہے جس کوبرآمدکرکے آزادکرنے کاحکم دیا جائے۔فاضل عدالت کے حکم پر ڈپٹی کمشنر ملتان نادرچٹھہ عدالت پیش ہوئے تاہم وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی گئی ایس ایچ اوکومحبوس آج پیش کرنے کاحکم دیاہے۔