پنجاب ، 24 گھنٹوں میں 814 ٹریفک حادثات ، 10 افراد جاں بحق،525 شدید زخمی

پنجاب ، 24 گھنٹوں میں 814 ٹریفک حادثات ، 10 افراد جاں بحق،525 شدید زخمی

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پر گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 814 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں525افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں408افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں10 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 407ڈرائیور،14کم عمرڈرائیور 422 مسافر اور114پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ223ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت234متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد82حادثات میں96متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگو جر نو ا لہ 60حادثات میں 61 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل943 متاثرین میں766 مرد اور 177خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں587موٹر سائیکل،121آٹو رکشے، 81 موٹر کاریں، 7 مسافر بسیں، 47 وین، 35 ٹرک اور 89 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی