طبی و جراحی آلات کی خریداری کیلئے پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتال 4زونز میں تقسیم ، ہرزون میں پری کیورمنٹ اسپیشلسٹ مقرر کرنیکا نوٹیفکیشن جاری

طبی و جراحی آلات کی خریداری کیلئے پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتال 4زونز میں تقسیم ، ...

ملتان (وقائع نگار) محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں طبی و جراحی آلات کی خریداری کیلئے تمام ہسپتالوں کو چار زون میں تقسیم کردیا ہے۔ ہر زون میں ایک پری کیورنمٹ اسپیشلسٹ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جو ان زونز کے ہسپتالوں کے سربراہان کو خریداری میں درپیش مشکلات میں معاونت فراہم کریں گے۔ زون ون اور ٹو میں لاہور، زون تھری میں راولپنڈی، سیال کوٹ، گجرات، وزیر آباد، گجرانوالہ، فیصل آباد سرگودھا، جبکہ زون فور میں سائیوال، ملتان ڈی جی خان، بہاولپور، رحیم یار خان کے نام شامل ہیں۔ زون ون لاہور میں محمد رضوان زون ٹو لاہور (بی) میں سیفی اللہ گھمن، زون تھری میں احسن خان اور زون فور میں حیدر ملک اسپیشلسٹ پری کیوریمنٹ افسر تعینات کیے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر