جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ، اشتہاریوں سمیت متعدد ملزم گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ، اشتہاریوں سمیت متعدد ملزم گرفتار

لاہور (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت تمام ڈویژنل ایس پیزکو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں ، جرائم پیشہ عناصر ، ڈاکوؤں ، چوروں اور سماج دشمن عناصرکی سرکوبی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ اس ہدایت پر گذشتہ روز لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپوں کے دوران 28ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے70 کلوگرام چرس اور185بوتل شراب برآمد کی کرلی، قمار بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے ہزاروں روپے نقدبرآمدکئے ہیں ۔ ایک ڈکیت گروہ کے4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مالِ برآمد، ناجائز اسلحہ کے11ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج عمل میں لایاگیا اور ان سے8پسٹل،3رائفل اور سینکڑوں گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔

اسی طرح لاہورپولیس نے مختلف نوعیت کے مقدمات میں ملوث52 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیاہے جبکہ پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے11ملزمان کو گرفتار کر کے11مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا۔

مزید : علاقائی