صوبہ بھر کے شعبہ ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

صوبہ بھر کے شعبہ ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

ملتان(وقائع نگار) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ملتان سمیت صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی شعبہ ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کیلئے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان نے اپنے اپنے ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ جمع کرادی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی کے اندر کس کس چیزوں کی کمی ہے۔ خراب کیا ہے۔ اور کن چیزوں کا اضافہ کرنا ہے۔ اور ساتھ ہی ایک تحریری بیان حلفی بھی جمع کروایا گیا ہے۔ رپورٹ میں شعبہ ایمرجنسی کے متعلق صوبہ کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان نے درست معلومات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تاکہ ان کو ضرورت کے مطابق فنڈز فراہم کیے جائیں، جو جون 2018ء تک خرچ کرنے ہونگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر