سزائے موت کے 2ملزموں کو شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کا حکم

سزائے موت کے 2ملزموں کو شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کا حکم

ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت اور2 لاکھ روپے جرمانہ اور2 ملزموں(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کوشک کافائدہ دے کربری کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ قادرپورراں کے مطابق ملزموں نے اپنے دوست غلام مرتضی ٰکو معمولی تنازعہ پرقتل کے بعددفن کردیاجس کی لاش برآمدہونے کے بعد 3 فروری 2014 ء کومقدمہ درج کرکے ملزموں کوگرفتارکیاگیاہے۔فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمدطیب کوسزائے موت اور2 لاکھ روپے جرمانہ اداکرنے نیز ملزموں محمدشاہدولداسلم اورمحمدشاہدولد محمدبخش کوبری کرنے کاحکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر