مسلح افراد کا علی گڑح سکول و کالج پر دھاوا، دوبارہ قبضے کی کوشش ناکام

مسلح افراد کا علی گڑح سکول و کالج پر دھاوا، دوبارہ قبضے کی کوشش ناکام

ملتان(جنرل رپورٹر)علی گڑھ ماڈل سکول و کالج ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام ہونے کے بعد گزشتہ روز مولوی سلطان عالم کے بیٹے منصورعالم نے ساتھیوں کے ساتھ کا لج واراضی پر دوبارہ قبضہ کی کوشش کی اور سکول و کالج میں داخل ہو کر طلبہ کو ہراساں کیا جس پر ضلعی انتظامیہ نے اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی اس میں دو اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈپٹی کمشنرکے حکم پر ایکشن لیا ۔منصور عالم نے طلبہ اور والدین کو (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

نہ صرف ہراساں کیا بلکہ سٹاف پر تشددبھی کیا۔عدالت نے ضلعی انتظامیہ سے قبضہ لینے کا کوئی تحریری حکم نہیں دیاہوا تھا مگر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے عدالت سے آرڈر لانے کا کہتے رہے اور کوئی عدالتی فیصلہ نہ دکھا سکے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق علی گڑھ سکول اور کالج معمول کے مطابق کام جاری رکھے گا۔اس طرح ڈپٹی کمشنر کی جانب سے علی گڑھ کالج کا انتظام ٹرسٹ کے حوالے کردیا گیاہے۔اورٹرسٹ میں معززین علاقہ اور ماہرین تعلیم شامل ہونگے۔ قبل ازیں مسلح افر اد نے گیٹ پرسکیورٹی سٹا ف کو تشد د کا نشا نہ بنا کر کالج کی عما رت میں داخل ہو گئے۔اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی مبشر الر حمن ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر فاروق ڈو گر اور اے سی صدر کا شف ڈو گر ضلعی پولیس کے ہمر اہ موقع پر پہنچے تو قابضین نے معصو م بچو ں کو ہراسا ں کر نا شروع کر دیا تا ہم پولیس نے کارروا ئی کر تے ہو ئے کالج کا انتظام دوبا رہ ضلعی انتظا میہ کے حوا لے کیا۔اس موقع پر صحا فیو ں کو بریفنگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی مبشر الر حمن نے کہا کہ قبضہ ما فیا سے چند روز قبل ضلعی انتظا میہ نے کامیا ب آپریشن کے بعد کالج کا قبضہ واگزار کر ایا تھا جس کے بعد تعلیمی ادا رے کی بہتر ی کے اقداما ت جا ری ہیں تا ہم شرپسند عنا صر کی جانب سے عدالتی حکم کو جھو ٹا بہا نہ بنا کر کالج پر دوبا رہ قبضہ کر نے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ریو نیو ریکا رڈ کے مطا بق کالج اور ملحقہ تمام اراضی سر کا رکی ہے جس پر ناجا ئز تعمیر ات کر کے لوٹ مار کا سلسلہ عرصہ در ا ز سے جاری تھا۔مبشر الر حمن نے کہا کہ ڈ پٹی کمشنر نادر چٹھہ کی ہد ایت پر علی گڑ ھ کالج کو ٹرسٹ کے زیر اہتما م چلا یا جا ئے اور تعلیمی معیا ر کو بہتر بنا کر علی گڑ ھ کالج و سکو ل کومثالی ادا رہ بنا یا جا ئے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ز کاشف ڈو گر اور فا روق ڈو گر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تما م ریونیو ریکا رڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔قبضہ ما فیا نے ناجا ئز دکا نا ت تعمیر کر کے شہر یو ں سے ایڈوانس کے نام پرلاکھو ں رو پے بٹو ر ے ہیں۔مکر وہ دھند ے میں ملو ث تما م افرا د کے خلاف سخت کارروا ئی عمل میں لا ئی جائے گی۔دریں ا ثنا ء علی گڑ ھ کالج وسکو ل میں تما م د ن تعلیمی عمل مسلسل جار ی رہااور طلبا ء ،و الد ین نے سکو ل کو بہتر کر نے کے انتظامات پر ضلعی انتظا میہ کو سرا ہا ہے۔

علی گڑھ کالج

مزید : ملتان صفحہ آخر