وزیر اعلیٰ پنجاب خود روزگار سکیم انقلابی قدم ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب خود روزگار سکیم انقلابی قدم ہے

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خود روزگار سکیم انقلابی قدم ہے، عوام نے کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی بجائے محنت، انکساری اور جفاکشی کے ساتھ باوقار روزگار کے ذریعے زندگی گزرانے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کی گواہی ہر کوئی دے رہا۔ وزیر اعلی خود روز گار سکیم سے ساڑھے 18 لاکھ خاندان باوقار طریقے سے اپنی روزی کما رہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 40 ارب روپے کے قرضے دیئے جا چکے ہیں اور جن کی واپسی بھی تقریباً سو فیصد ہے۔ اس پروگرام کے تحت ان عظیم پاکستانیوں کو 50 ہزار روپے تک کے بلاسود قرضے ملتے ہیں اور یہ پروگرام بیک وقت پورے پنجاب میں چل رہا ہے۔ دوسری طرف نام نہاد اشرافیہ ہے جس نے سیاسی سفارش اور سیاسی رشوت کی بنا پر اربوں کھربوں کے قرضے معاف کرائے ہیں اور وہ لمبی گاڑیوں میں گھومتے ہوئے غربت کا منہ چڑا رہے ہیں۔ یہ وہ امیر اور غریب کے درمیان شدید طبقاتی جنگ ہے،چھینا جھپٹی کا یہ نظام یونہی چلتا رہا تو پھر خدانخواستہ ایسا بھونچال آئے گا جس سے ہر چیز خس و خاشاک کی طرف بہہ جائے گی، سرکاری ملازمتوں سے بے روزگاری کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا، بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لئے معاشی پہیہ تیز کرنا ہوگا، زراعت اور صنعت کو فروغ دینا ہوگا اور چھوٹے قرضوں کے پروگراموں کو آگے بڑھانا ہوگا۔

آزاد

مزید : میٹروپولیٹن 1