کرپٹ لوگوں پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کرنا درست اقدام ہے

کرپٹ لوگوں پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کرنا درست اقدام ہے

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحر یک انصاف کو ر کمیٹی اورسابق گور نر چوہدری محمدسرورنے نااہل شخص کو پارٹی عہدہ کیلئے نااہل قرار دینے کے سپر یم کورٹ فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کر پٹ لوگوں پر پار لیمنٹ اور سیاست کے دوروازے ہمیشہ کیلئے بند کر نا ہی جمہوریت اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے ‘’’کنگ آف کر پشن ‘‘اب جیل جانے کی تیاری کر یں آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کامیاب ہوگی اور عمران خان وزیر اعظم بنیں گے۔ وہ اپنے انتخابی حلقے شاہدرہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سپر یم کورٹ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی تاریخی فیصلے کر رہے ہیں موجودہ حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے جمہوریت سمیت سب کچھ داؤ پر لگا رہے ہیں مگر انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔

چودھری سرور

مزید : میٹروپولیٹن 1