ادبی نصاب اور نظام تعلیم جہالت کو فروغ دے رہا ہے

ادبی نصاب اور نظام تعلیم جہالت کو فروغ دے رہا ہے

لاہور (نمائندہ خصوصی ) غریب آدمی پارٹی پا کستا ن کے صدر شہباز ابن علی نے کہا ہے کہ ہمارا ادبی نصاب اور نظام تعلیم جہالت کو فروغ دے رہا ہے ادب اور تعلیم قوموں کی پہچان ہوتی ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستانی حکمرانوں کی پالیسیوں نے ہمارے معاشرے کو ادب اور معیاری تعلیم سے آشنا نہیں ہونے دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیوس روڈ پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے ادبی نصاب اور نظام تعلیم کو جدید معیار کے مطابق ہم آہنگ کرکے ملک بھر میں فروغ دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میعاری تعلیم وتربیت ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے لہذا حکمران بچوں کو دینی تعلیمات اور اپنی تہذیبی اقدار سے روشناس کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں ۔

شہباز

Ba

مزید : میٹروپولیٹن 1