پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی مہم کامیابی سے جاری ہے

پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی مہم کامیابی سے جاری ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ لاہور میں نئی رکنیت سازی مہم کامیابی سے جاری ہے چند دنوں میں ہزاروں کے حساب سے لوگوں نے رکنیت کروائی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور کے 25 زونوں تک رکنیت سازی کو وسیع کیا جائے گا جس کے لئے رکنیت سازی فارم مفت مہیا کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقے کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت پچھلے دس سال گزرنے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زردار کی قیادت میں لاہور کے تمام حلقوں سے پیپلز پارٹی کم بیک کرے گی۔
چن