2018میں روایتی غنڈہ گردی اور دھاندلی نہیں چلے گی،زبیر کاردار

2018میں روایتی غنڈہ گردی اور دھاندلی نہیں چلے گی،زبیر کاردار

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ سال 2018 ملک میں حقیقی تبدیلی کا سال ہے اس مرتبہ (ن) لیگ کی روایتی غنڈہ گردی دھونس ا ور دھاندلی نہیں چلے گی اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے 25برسوں تک پنجاب اور مرکز میں اقتدار میں رہنے والے شریف خاندان کی سیاست کو بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی مسلسل عدلیہ پر تنقید کر رہی ہے اگر نوا ز شریف مافیا نے سپریم کورٹ کی طرف دیکھا تو پوری قوم سپریم کورٹ کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں گے اس کے بعد نواز شریف مافیا کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو گی بلکہ اس کو ہرمحاذ پر عبرت ناک شکست ہو گی۔انہون نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کے لئے آواز بلند کی ہے نواز شریف اور (ن) لیگ نے اداروں کو مضبوط کرنے کے بجائے کمزور کیا ہے ۔

زبیر کاردار

مزید : میٹروپولیٹن 1