ریلوے کی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کانفرنس کل شروع ہو گی

ریلوے کی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کانفرنس کل شروع ہو گی

لاہور(نمائندہ پاکستان) پاکستان ریلویزکی دو روزہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کانفرنس کل ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں شروع ہو گی۔ کانفرنس کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویزمحمد جاوید انور کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس میں مختلف ڈویژنوں میں جاری پراجیکٹ ،ملازمین کے لئے حفاظتی سامان و آلات کی دستیابی، ٹرینوں کی آمدو رفت کی پابندی کی صورت حال ، ڈویژنوں میں ہونے والی ترقی اور تجاویز ، ریلوے کی آمدن میں اضافے کی تجاویز ،شجر کاری کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو کی ہدایات پر عمل درآمد ،مسافر کوچز میں جراثیم کش ادویات کے موثر استعمال،مختلف ڈویژنوں میں مسافروں کو دی جانے والی سہولتوں اور تجاویز ،ناجائز تجاوزات کے حوالے سے مہم میں حاصل ہونے والے نتائج اورمستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

ریلوے

مزید : میٹروپولیٹن 1