موجودہ حکمران ہر شعبے میں ناکام ہو چکے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

موجودہ حکمران ہر شعبے میں ناکام ہو چکے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ پاکستانی قوم اس وقت معاشرتی ، تہذیبی ، تمدنی، لسانی اور سیاسی لحاظ سے خطرات و مسائل کا شکار ہے ۔ ہمارے ملک کے حکمران ہر شعبے میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں ، تعلیم ، صحت ، روزگار اور انصاف سمیت تمام معاملات میں غریب آدمی مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل اور اسلامی و خوشحال پاکستان کے لیے ملک میں شریعت محمدؐی کا نفاذ ضروری ہے تاکہ ملک سے غربت اور معاشرے میں محرومیوں کو دور کیا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1