لاہور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے،فرخ مون

لاہور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے،فرخ مون

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ لاہورشہرمیں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے کوئی گلی،گھر،بازارمحفوظ نہیں شہریوں کودن دہاڑے لوٹا جارہا ہے اورآئے روزعدالتوں کے اندرفائرنگ،قتل کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں،پنجاب میں عوام کے جان ومال اورعزت محفوظ نہیں شہری عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں۔پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کودکھوں،مصیبتوں، مہنگائی، ڈکیتیوں اورکرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا، شہبازشریف ناکامیوں کے تمام ریکارڈ توڑچکے ہیں،کرپشن،ڈکیتی اورچوریوں میں پنجاب بازی لے گیاہے جبکہ یہ اشتہاروں میں ترقی کے جھوٹے نعرے لگانے والوں کی اصل کارکردگی ہے ۔

فرخ مون

مزید : میٹروپولیٹن 1