ایچ ڈی ایف سکینڈری سکول کرول وار کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان
لاہور(پ ر)ایچ ڈی ایف سیکنڈری سکول کرول وارکے طلبا اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور راوی ٹیکنیکل اینڈ بزنس ایجوکیشن‘ ٹاؤن شپ‘لاہورکے طلباو اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ دارانسواں ہائی سکول ‘ -65اے جیل روڈ‘گورنمنٹ کالج آف کامرس‘ سمن آباد ‘العائشہ گرائمر ہائی سکول‘ ڈیال ہاؤس ،گورنمنٹ ایم ایم پرائمری سکول‘کوٹ ہدایت علی‘ کالاخطائی روڈ‘ شاہدرہ‘ دی ایکمی سکول‘ کالاخطائی روڈ‘شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 448تھی۔
ایوان کارکنان