مہنگا ترین تیل بیچنے والوں میں پاکستان کا دوسرا نمبر افسوسناک ہے،شہزاد یونس

مہنگا ترین تیل بیچنے والوں میں پاکستان کا دوسرا نمبر افسوسناک ہے،شہزاد یونس

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے کہا ہے کہ حکومت انتہائی بے رحمی سے اپنے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے ،جنوبی ایشیاء میں عوام کو مہنگا ترین تیل بیچنے والوں کی فہرست میں حکومت پاکستان کا دوسرا نمبر ،حکومت ڈیزل پر اکتالیس روپے ٹیکس کی مد میں بٹور رہی ہے، پٹرول پر تقریباً 34 روپے فی لیٹر وصول کئے جارہے ہیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا براہ راست اثر عام آدمی کی معیشت پر پڑتا ہے ۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عائشہ وارثی نے کہا کہ بے حس حکمرانوں کے دور میں کئی بار نا بینا افراد اپنے جائز حق کے لئے بار بار احتجاج کرنے پر مجبور ہے لیکن ان کے مسائل حل نہ ہوئے ہمار ا مطالبہ ہے کہ نا بینا افراد کو با عزت روز گار فراہم کیا جائے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما یاسر بلوچ نے کہا کہ 2018تبدیلی کا سال ہے اس مرتبہ روائتی غنڈہ گردی اور دھونس و دھاندلی نہیں چلے گی اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے 25برسوں تک پنجاب اور مرکز میں اقتدار میں رہنے والے شریف خاندان کی سیاست کو بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی مسلسل عدلیہ پر تنقید کر رہی ہے ،تحریک انصاف سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے

شہزاد

مزید : میٹروپولیٹن 1