نابینا افراد سراپا احتجاج،حکمرانوں کو پرواہ تک نہیں،اعجاز چودھری

نابینا افراد سراپا احتجاج،حکمرانوں کو پرواہ تک نہیں،اعجاز چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ مال روڈ پر نابینا افراد کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن پنجاب کے نام نہاد خادم اعلیٰ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، پی ٹی آئی نا بینا افراد کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر نا بینا افراد کو نوکریاں دے اور ان کے کوٹے میں اضافہ کرے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے بھی کئی دفعہ نا بینا افراد سے جھوٹے وعدے کر چکی ہے ، پنجاب کے بے حس حکمرانوں میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں بچی بلکہ شہباز شریف اور انکے حواری انسانیت کا کھلا مذاق اڑا رہے ہیں ، موجودہ حکمران غریب عوام کے دشمن بن چکے ہیں ان سے کسی خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی ، پنجاب کے حکمران ہو ش کے ناخن لیں اور فوری طور پر نا بینا افراد کے تمام مسائل اور مطالبات تسلیم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نا بینا افراد کے ساتھ اچھا سلوک کریں لیکن موجودہ حکمران نا بینا افراد سے ناروا سلوک کر رہے ہے ، پنجاب حکومت نے پہلے بھی پنجاب پولیس کے ذریعے تشدد کروایا ، بے حس اور ڈھیٹ حکمران ایک قومی مجرم اور ڈکیت نواز شریف کو بچانے میں لگی ہوئی ہے ، انہیں غریب عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔

اعجاز چودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1