نوازشریف کی اداروں کے خلافمحاذ آرائی قابل مذمت ہے،یاسمین راشد
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف ملکی اداروں کے خلاف مسلسل محاذ آرائی کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے، ڈکٹیٹروں کی گود میں پلنے اور ان سے حلف اٹھانے والوں کے منہ سے اصولوں کی باتیں زیب نہیں دیتی ، شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی میں خطاب عدلیہ پر کھلے حملے کے مترادف ہے ، شاہد خاقان عباسی نے کھلے عام توہین عدالت کی ہے ، اسمبلی کے اندر عدلیہ اور فوج پر ملکی آئین کے مطابق تنقید نہیں کی جاسکتی ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے کرپٹ مافیا کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور عدلیہ اور جمہوریت کو بچانے کے لئے سڑکوں پر آنا پڑا تو پھر دریغ نہیں کرے گی ۔
یاسمین راشد