لاہور جیسے شہر کے باسی بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں،اشرفبھٹی

لاہور جیسے شہر کے باسی بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں،اشرفبھٹی

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کی گڈ گورننس کا روزانہ پول کھل رہا ہے جبکہ لاہور جیسے شہر کے باسی زندگی کی بنیادی سہولتوں کو ترس رہے ہیں ،شریف خاندان جان لے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ، حکومت نے وفاق اور پنجاب میں ترقی کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رکھا جبکہ حقائق یہ بتاتے ہیں کہ صوبے بھر میں ایک بھی نیا تعلیمی ادارہ یا ہسپتال قائم نہیں کیا اور عام آدمی صحت اور تعلیم کیلئے ایڑیاں رگڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہر طبقے کو اپنے حق کے لئے بھی سڑکوں پر آنا پڑتا ہے اس کے باوجود بھی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوتی ۔ آئے روز شملہ پہاڑی پریس کلب اور مال روڈ پر عوام احتجاج کے لئے آتے ہیں لیکن کوئی بھی ان کی بات کو سننے کو تیار ہی نہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1