مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ کے چیئرمین نواز پپو کے اعزاز میں عشائیہ

مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ کے چیئرمین نواز پپو کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور (جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ لاہور کا چیئرمین بننے پر حاجی نواز پپو کے اعزاز میں تاجر راہ نما میاں اکبر کی جانب سے پر تکلف عشائیہ دیا گیاجس میں لاہور بھر کے معروف تاجروں ، سیاست دانوں معززین اہل علاقہ اور شیر لاہور سینئر نائب صدر ملک امانت علی مشیر وزیر اعلیٰ میاں محمد علی ایم پی اے ماجد ظہور ، ایم پی اے باؤ اختر ڈپٹی میئر لاہور مشتاق مغل صدر عرفان اقبال شیخ ، آغا ذوالفقار احمد ، عامر سہیل زیبر انصاری بابر اسماعیل بٹ ، وکی بھائی واصف معراج ، شیخ محمد دواؤد ، چیئرمین یونین کونسل 134 حاجی نوید احمد ، وائس چیئرمین محمد رضوان بٹ ،چیئرمین محمد شہباز چاندی ، میاں محمدبشیر ، مرزا تنویر بیگ ، حافظ محمد سہیل ، اور محمد سمیر بشیر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاچیئرمین مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ لاہور حاجی نواز پپو نے کہا کہ میاں اکبر کی جانب سے آج کا شاندار عشائیہ لازوال محبتوں کی بہترین عکاسی ہے ، اور اس مہمان نوازی کو لفظوں میں بیان کرنا ناکافی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1