بھارت ، چین ، بنگلہ دیش تعلقات پر فکر مندہ نہ ہو ہمارا مطمع نظر خطے کی خوشحالی ہے : شیخ حسینہ
ڈھاکہ (آئی این پی ) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھا رت سے کہا ہے اسے چین کیسا تھ ڈھا کہ کے بڑھتے ہو ئے تعلقا ت کے با ر ے میں فکر مند نہیں ہو نا چا ہیے ، بیجنگ کیساتھ تعا و ن کا مقصد صرف ملک کی تر قی ہے بلکہ بھا رت کو بھی مشور ہ دو ں گی کہ وہ بنگلہ دیش سمیت ا پنے ہمسایہ مما لک کیسا تھ اچھے تعلقا ت قا ئم کرے ،تا کہ یہ خطہ مز ید تر قی کر ے اور ہم دنیا کو دیکھا سکیں کہ ہم سب مل کر کا م کر رہے ہیں ،شیخ حسینہ نے کہا ان کی حکو مت کو صرف تر قی سے غر ض ہے اور وہ کسی بھی ایسے ملک کیسا تھ تعا ون کر نے کو تیا ر ہے جو بنگلہ دیش کی تر قی میں مدد د ے ، سر ما یہ کا ر ی اور تعا و ن کرنے کا تیار ہو ،کیونکہ ہمیں اپنے عوا م کے با رے میں سو چنا ہے جو تر قی سے بہر ہ ور ہوں،گزشتہ روز اپنی سر کار ی رہا ئش پر دور ے پر آئے ہو ئے بھا رتی صحا فیو ں کے وفد سے با ت کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا چین، جا پا ن اور مشر ق وسطیٰ تعا و ن کیلئے بنگلہ دیش آرہے ہیں بھا رت کو اس با رے میں چندا ں فکر مند نہیں ہو نا چا ہیے ،کو ئی مسئلہ ہے تو ہم اسے با ت چیت سے حل کر سکتے ہیں جیسا کہ ما ضی میں کیا ،ہم پر امن جنو بی ایشیا ء کے خوا ہا ں ہیں چین نے فو جی افراد کی تر بیت کو وسیع کر کے اور آلا ت کی ٹیکنا لو جی میں تعاون سمیت دفاعی تعلقا ت میں اضا فہ کر کے بنگلہ دیش کیسا تھ فو جی سطح پر تعلقا ت کو فر و غ دینے کا کہا ہے۔شیخ حسینہ نے بھا رت سے کہا وہ 1 ملین سے زائدرو ہنگیا وں کی مینا نمر واپسی میں مدد کرے ،انہو ں نے اس خد شے کا اظہا ر کیاکہ بنگلہ دیش میں ان کے طویل قیا م سے سکیورٹی خطرا ت لا حق ہو سکتے ہیں ہم چا ہتے بھا رت مینا نمر پر دباؤ ڈالے کہ وہ اپنے متاثر ہ افراد کوجلد واپس لے جائے۔