پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک کی سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤس بلڈنگ قرضہ جات سکیم شروع

پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک کی سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤس بلڈنگ قرضہ جات ...

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ نے وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤس بلڈنگ قرضہ جات سکیم شروع کی ہے۔ جس کے مطابق صوبہ اور وفاق کی ریگولر ملازمین اس سکیم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ صدر ؍چیف ایگزیکٹیو آفیسر بینک محمد ایوب نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت سرکاری ملازمین کواپریٹو بینک سے 10لاکھ سے 30لاکھ روپے تک کے قرضہ جات حاصل کر کے اپنا گھر تعمیر کر سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک کواپریٹو سیکٹر کا واحد شیڈول بینک ہے جو تقریباً ایک صدی کا سفر مکمل کرنے کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بینک پیداواری قرضہ جات کے ساتھ ساتھ مختلف سکیموں کے ذریعے قرضہ جات بھی جاری کر رہا ہے۔

مزید : علاقائی