ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف کرپشن کا معاملہ سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف کرپشن کا معاملہ سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن سے متعلق وکلا کے اعتراض پر کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو ڈاکٹر عاصم حسین کے شریک ملزم اطہر حسین، محمد صفدر، سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری اور عبدالحمید کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کے وکلا نے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کے بینچ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ محمود عالم رضوی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں جو بینچ یہ کیس پہلے سن چکا ہے وہی سماعت کرے گ۔ جسٹس نعمت اللہ پلپوٹو نے ریماکس دیئے چیف جسٹس کی ہدایت پر کیس اس بینچ میں سماعت، کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ عدالت نے وکلا کے اعتراض پر کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ ڈاکٹر عاصم حسین، اعجاز چوہدری، محمد صفدراور دیگر ضمانت پر ہیں۔

ڈاکٹر عاصم حسین

مزید : علاقائی