سعودی ویزے کیلئے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ کی شرط عائد

سعودی ویزے کیلئے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ کی شرط عائد

ریاض(آئی این پی)سعودی حکومت نے ویزے کیلئے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ کی شرط عائد کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقسعودی حکومت نے نوکری یا وزٹ کے سلسلے میں سعودیہ عرب آنے والے افراد کے لئے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ کی شرط لازم قرار دے دی ہے۔فیصلے کا اطلاق 26 فروری 2018 سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کے اس فیصلے کا اطلاق حج اور عمرہ زائرین پر نہیں ہو گا۔ بقیہ نوکری یا دیگر وجوہات کی بنا پر سعودی عرب آنے والوں کو لازم سعودی قونصیلٹ میں اپنے پاسپورٹ کے ہمرا پولیس کریکٹر سرٹیفیکٹ لازمی جمع کرانا ہو گا۔

سعودی ویزے

مزید : علاقائی