پی آئی اے جہازوں کے ذریعے منشیات سمگل کرنیوالے گروہ پکڑ لیا

پی آئی اے جہازوں کے ذریعے منشیات سمگل کرنیوالے گروہ پکڑ لیا

اسلام آباد (آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمٹی خزانہ کو بتایا گیا ہے پی آئی اے کے جہازوں کے ذریعے منشیات سمگل کرنیوالے گروہ کو پکڑ لیا گیا ہے منشیات سمگلنگ میں تمام محکمے ملوث ہیں،پی آئی اے کا سابق ملازم ماسٹر مائنڈ ہے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سوا ل کیا کہ پی آئی اے کے جہازوں سے بھاری منشیات پکڑی جاتی ہیں اے این ایف اسے روکنے کیلئے کیا کر رہا ہے ؟ وفاقی وزیر انسداد منشیا ت صلاح الدین ترمذی نے کمیٹی کو بتایاپی آئی اے کے جہازوں میں ملی بھگت سے منشیات رکھی جاتی ہے ،تمام ملزم پکڑے گئے ہیں، اس میں تمام محکموں کے ملازمین ملوث ہیں کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی کو بتایا گیا پی آئی اے کے جہازوں کے ذریعے یورپ میں منشیات سمگل کی گئی ہے پی آئی اے جہازوں کے ذریعے منشیات اسمگل کرنیوالے 17 افراد پکڑے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر صلاح الدین ترمذی نے کہا ڈرگ اسمگلرز کی زمینیں قبضے میں لی گئی ہیں اے این ایف نے ایوب آفریدی کی 100 ایکڑ اراضی قبضے میں لی گئی ہے۔ایوب آفریدی اور اس کا بیٹا لوگوں کو دھمکیاں دیتا ہے۔ اے این ایف اس زمین کو فروخت نہیں کر پا رہا۔ اس زمین پر اے این ایف کا ریجنل ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گروہ

مزید : علاقائی