عطاء مانیکا کامسلم لیگ ن سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان
لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء مانیکا نے ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) خوشامدیوں کی جماعت ہے جس میں گدھے اور گھوڑے میں فرق نہیں سمجھا جاتا، اگر پارٹی کارویہ درست نہ ہو تو پھر اس میں رہنے کا فائدہ نہیں۔ لاہور میں گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء مانیکا نے کہا کہ زندگی میں پہلی بارمسلم لیگ( ن) کی ٹکٹ سے الیکشن جیتا حالانکہ ماضی میں دیپال پور پاکپتن سے مسلم لیگ(ن) کے خلاف کامیاب بھی ہوتا رہا ۔انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے آخری ملاقات 2015 میں ہوئی تھی ۔
عطاء مانیکا