آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں سردی بڑھنے کا امکان
کراچی(صباح نیوز)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں سردی بڑھنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بادل چھائے رہیں،جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کا راج رہا۔بلوچستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی نہیں آئی ،سندھ میں دو روز سے جاری گرمی کی شدت بھی کم ہوجائے گی کیونکہ شمال مشرقی ہوائیں ملک میں داخل ہوچکی ہیں۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم معتدل ہے ،خیبرپختونخوا اور اس کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر خنکی برقرار ہے۔ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیا ت شاہد عباس کے مطابق اگلے 2 روز کے دوران شمال مشرقی ہوائیں دوبارہ چلنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے گرمی کا زور کافی حد تک ٹوٹ جائے گا اور رات کے وقت خنکی بڑھ جائے گی۔
سردی