شرجیل خان کیس، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا

شرجیل خان کیس، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں شرجیل خان کی سزاکیخلاف درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا۔بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،سزا یافتہ شرجیل خان عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل دیئے کہ یہ کیس کرکٹ ٹریبونل لاہور کا ہے، کرکٹ بورڈ کا ہیڈ آفس بھی لاہور میں ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ اس کیس کی سماعت نہ کرے جس پرعدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی ۔

شرجیل خان سز اکیس

مزید : علاقائی