نابینا افراد سے ڈی آئی جی آپریشنز کی مذاکرات کی کوشش ناکام ، دھرنا جاری ، مال روڈ بند

نابینا افراد سے ڈی آئی جی آپریشنز کی مذاکرات کی کوشش ناکام ، دھرنا جاری ، مال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرائم رپورٹر)نابینا افراد کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری، ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کی مذاکرات کی کوشش ناکام،مظاہرین نے مال روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نابینا افراد کا اپنے مطالبات کے حصول کیلئے مال روڈ سیون کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ نابینا افراد نے نوکریوں پر رکھے ملازمین کو مستقل کرنے اور بے روزگاروں کو نوکریاں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس پی سول لائنز سید رضا علی کاظمی نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی مگر بات نہ بنی۔ مظاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر مال روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا۔ شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر ایس پی سول لائنز کا کہنا تھا نابینا افراد کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔ نابینا افراد نے کہا کہ مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔

مزید :

علاقائی -