نیسلے پاکستان نے 2017 ء کیلئے مستحکم مالی نتائج 122 بلین روپے کا اعلان کردیا

نیسلے پاکستان نے 2017 ء کیلئے مستحکم مالی نتائج 122 بلین روپے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) نیسلے پاکستان نے 2017 ء کے لئے PKR 122.2 بلین کی سالانہ آمدنی ظاہر کی ہے، مذکورہ آمدنی میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آمدنی میں مذکورہ مستحکم اضافہ مصنوعات کی مؤثر جدّت طرازی، ڈسٹری بیوشن میں توسیع اور برانڈز میں سرمایہ کاری کی وجہ سے ہوا۔ اس مدت میں برآمدات کی فروخت کی آمدنی 5.1 بلین روپے پر برقرار رہی۔مالیاتی نتائج کا اعلان کمپنی کے ہیڈ آفس میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔کمپنی کا آپریٹنگ منافع بڑھ کر23.6 بلین روپے ہوا جو گزشتہ سال یعنی 2016 ء کے مقابلے میں 23.3 فیصد زیادہ ہے، جو لاگتوں کے اندرونی مؤثر انتظام اور قیمتوں پر کنٹرول کی وجہ سے ہوا۔ نتیجے کے طور پر فی حصص آمدنی بڑھ کر 322.86 روپے ہو گئی جو گزشتہ سال یعنی 2016 ء میں 261.23 روپے فی حصص رہی تھی۔کمپنی نے 2017 ء میں کئی نئی مصنوعات متعارف کرائیں، جن میں NESTLE MILO Concentrate ، NESTLE DOCELLO Creme Brule، NESTLE DOCELLO Panna Cotta ، NESTLE NESVITA MOVE + ، NESTLE BUNYAD CHOCO ، NESTLE FRUITA VITALS Exotic Mixes، NESTLE PURE LIFE 330ml، NESCAFE Classic Sachet اور NESTLE NESVITA YOGURT شامل ہیں۔
نیسلے

مزید :

علاقائی -