حج2018ء کے عازمین حرمین شریفین میں فوٹو گرافی نہیں کر سکیں گے

حج2018ء کے عازمین حرمین شریفین میں فوٹو گرافی نہیں کر سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2018ء کے عازمین حج حرمین شریفین میں فوٹو گرافی نہیں کر سکیں گے،منیٰ،عرفات، مزدلفہ میں صرف انہی سرکاری سکیم کے حاجیوں کو ٹرین کی ٹکٹ ملے گی جن کے مکتب اسٹیشن کے قریب ہوں گے باقی عازمین مناسک حج بسوں میں مکمل کریں گے ،سرکاری سکیم کے عازمین مرد کم ازکم دو احرام اور خواتین دو عبائے ساتھ لے کر جائیں ،خواتین عبایا کے بغیر حرم میں داخل نہیں ہو سکے گی،ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک کا سرکاری عازمین کی ٹریننگ کرنے والے پنجاب کے ماسٹر ٹرینرسے حج2018ء کے عازمین حج کی تربیت کے لیے پنجاب ریجن کیاضلاع اور تحصیل ضلع پر حاجیوں کی ٹریننگ یقینی بنانے کے لیے شیڈول تیار،ہر سرکاری حاجی کی ٹریننگ پروگرام میں شرکت ضروری ہو گی،عازمین حج کو کامیابی کی اطلاع SMSاور خط کے ذریعے مل جائے گی،تربیتی پروگرام کا شیڈول بھی حاجیوں کو ملے گا اور حاجی کیمپوں میں مستقل ٹریننگ کیمپ بھی لگیں گے ۔
فوٹو گرافی

مزید :

صفحہ آخر -