عازمین حج کو گردن توڑ بخار کے انجکشن کیلئے حاجی کیمپوں میں آنا پڑے گا ،سعید احمد ملک

عازمین حج کو گردن توڑ بخار کے انجکشن کیلئے حاجی کیمپوں میں آنا پڑے گا ،سعید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج کو گردن توڑ بخار کے انجکشن کے لیے حاجی کیمپوں میں آنا پڑے گا ،ملک بھر کے حاجی کیمپوں میں ویکسنیشن کا انتظام ہو گاڈائریکٹر حج سعید احمد ملک نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور کی ہدایت پر سعودی تعلیمات کی روشنی میں حج2018ء کے عازمین حج کے لیے موثر تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،حاجی کیمپ لاہور میں بھی پروگرام ہو گا جس میں سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حاجی تربیت حاصل کر سکیں گے اور انجکشن بھی لگوا سکیں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -