پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کا امکان

پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کا امکان

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھر میں آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اتار چڑھاو کا شکار رہی جبکہ تیل کی درآمد کا سلسلہ جاری رہا۔فروری تک درآمد کئے گئے تیل کی قیمت کے حساب سے ملک میں یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔قیمتوں میں حتمی تبدیلی کا فیصلہ 26 فروری تک درآمد کئے گئے تیل کی قیمتوں کے تحت کیا جائے گا۔

پیٹرول کی قیمت

مزید : صفحہ آخر