بلاول بھٹو کی کراچی کارڈیو ہسپتال آمدمریضوں کیلئے زحمت بن گئی

بلاول بھٹو کی کراچی کارڈیو ہسپتال آمدمریضوں کیلئے زحمت بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کر اچی(آن لائن)بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں کارڈیو ہسپتال میں پی پی رہنما کی عیادت کیلئے آمدمریضوں کیلئے زحمت بن گئی،سکیورٹی اہلکار کی جانب سے احتجاج کرنے پر ایک شخص پر تشدد بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی میں واقع کارڈیو ہسپتال NIVCD گئے ،جہاں پرپی پی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومر داخل ہیں۔ بلا و ل بھٹو زرداری نے ایاز سومرو کی عیادت کی اور ڈاکٹرز کیساتھ ان کی طبیعت کے حوالے سے بات کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی،تاہم بلاول بھٹو کی کارڈیو آمد مریضوں کے لئے زحمت بن گئی۔ تینوں لفٹس کو بند کردیاگیا، مریضوں اور ان کے تیماردار اس صورتحال پر شدید پریشان دکھائی دئیے۔جب ایک شخص نے اس کیخلاف احتجاج کیا تو سکیورٹی اہلکار نے اسے تھپڑ جڑ دیا اور زدوکوب بھی کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -