انتظار قتل کیس،گرفتار 8 اے سی ایل سی اہلکاروں کے خلاف چالان جمع کرانے کے لئے مذید مہلت دے دی گئی

انتظار قتل کیس،گرفتار 8 اے سی ایل سی اہلکاروں کے خلاف چالان جمع کرانے کے لئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے انتظار قتل کیس میں گرفتار 8 اے سی ایل سی اہلکاروں کے خلاف چالان جمع کرانے کے مذید مہلت دے دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان ہر صورت میں پیش کرنے حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی۔۔عدالت میں مقدمہ کے تفتیشی افسر نے مہلت کے لئے درخواست دائر کراتے ہوئے موقف اپنایا کہ مقدمے کی ازسر نو تفتیش کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی تحقیقات کررہی ہے جو جلد رپورٹ بناکر پیش کریگی۔مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ نئی جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے تک گرفتار اسے سی ایل سی اہلکاروں کے خلاف کیس کا چالان جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔۔عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے انہیں کل گرفتار ملزمان کے خلاف چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ کیس میں 8 اے سی ایل سی اہلکار گرفتار ہیں جبکہ ایک اہلکار طارق رحیم نے ایڈینشل دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سے ضمانت لے رکھی ہے۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -