پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین کا اجلاس آج طلب

پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قانونی ماہرین کااہم اجلاس آج بروز جمعر ا ت طلب کرلیا۔پیپلز پارٹی کی طرف سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں سینیٹر اعتزاز احسن ،فاروق ایچ نائیک ،سابق گورنر پنجاب اور معر و ف قانون دان سردار لطیف خان کھوسہ اور نیئر بخاری عدالتی فیصلے پر قانونی رائے پیش کریں گے۔دوسری طرف پیپلزپارٹی کی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو نواز شریف کی نا اہلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی بھی موقف دینے سے روک دیا ہے اور آج پارٹی اجلاس میں قانونی ماہرین کی رائے کے بعد موقف دیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر