ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول طلب

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے دائر درخواست پر ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی استدعا کی گئی تھی، وزارت بجلی و پانی نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ہے،درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ ابھی تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول پیش نہیں کیا گیا، درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی حکومتی دعوؤں کے باوجود موسم سرما میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہو رہیں ہیں ۔عدالت نے تقسیم کار کمپنیوں سے لوڈ شیڈنگ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو ایم ڈی پیپکو خود عدالت میں پیش ہو کہ وضاحت دیں۔

مزید : صفحہ آخر