ملتان میٹروبس کے منصوبے کی تفصیلات کے لئے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا گیا

ملتان میٹروبس کے منصوبے کی تفصیلات کے لئے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا گیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی)ملتان میٹروبس کے منصوبہ پر لاگت سمیت دیگر تفصیلات کے لئے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا گیا ،خط میں منصوبے کی مکمل تفصیلات مانگ لی گئی ہے ۔خط اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھا گیا ہے ،مقامی وکیل نے خط کی کاپی وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوادی ہے ،خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملتان میٹروبس بس میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے ملتان میٹروبس پر کل لاگت اور قرضہ سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ آئین کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات جاننا ہر شہری کا آئینی حق ہے ،تمام تفصیلات کی جائے۔

مزید : صفحہ آخر