کمشنر ان لینڈ ریونیوسے توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

کمشنر ان لینڈ ریونیوسے توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کرامت اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے یہ حکم صابری پلاسٹک انڈسٹری کے مالک ظہیر الدین بابر کی درخواست پر دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو 2016 ء میں 19 لاکھ 37 ہزار کے انکم ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس دیا گیا جس پر عدالت سے رجوع کیا اور عدالت نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔درخواست گزار کے مطابق عدالت کے 18 مارچ 2017 ء کے حکم کی ابھی تک عمل در آمد نہیں کیا گیا جو توہین عدالت کے مترادف ہے ،اس لئے توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : صفحہ آخر