چھالیہ، نسوارکا کاروبار کرنے کے خلاف کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

چھالیہ، نسوارکا کاروبار کرنے کے خلاف کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چھالیہ، نسوار اور کتھا کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی تاہم عدالت نے اس کاروبار پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیاہے۔جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی جس میں چھالیہ، نسوار اور کتھا پر پابندی کے فیصلے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کو چیلنج کیا گیاہے، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ چھالیہ، نسوار اور کتھا پر پابندی کا اطلاق 31 مارچ 2018 ء سے ہو گا لیکن پابندی کی تاریخ کے اطلاق سے پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی شروع کردی اشیاء قبضہ میں لے کر دکانیں سیل کی جا رہی ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پابندی کے نوٹیفیکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور عدالت فوڈ اتھارٹی کو دکانوں پر چھاپے مارنے سے روکا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -